اشتہار

کورونا وائرس : سعودی عرب میں نئی دوا متعارف کرانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : روس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایوی فویر نامی ایک نئی دوا تیار کی ہے جس کا تجربہ بہت جلد سعودی ماہرین صحت کی شراکت سے شروع ہو سکتا ہے۔

یہ دوا روس کے خود مختار ادارے ‘رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے تیار کی ہے۔ یہ ادارہ پہلے بھی سعودی عرب کے ساتھ متعدد سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام کر چکا ہے۔ ادارے کی طرف سے آج پیر کو ماسکو میں ایک ورچول پریس کانفرنس کے ذریعے یہ نئی دوا متعارف کروائی جائے گی۔

آر ڈی آئی ایف نے کہا ہے کہ کلینکل ٹرائلز کے دوران اس دوا نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں اعلیٰ افادیت دکھائی ہے۔

- Advertisement -

سعودی ذرائع  ابلاغ کے مطابق آر ڈی آئی ایف نے مزید کہا ہے کہ اس دوا کے لیے روسی وزارت صحت سے رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا گیا ہے۔

آر ڈی آئی ایف کے چیف ایگزیکٹو کیریل دیمیتریف نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سعودی عرب میں ایوی فویر کی ممکنہ فراہمی کے لیے سعودی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ہم نے روس میں اس دوا کے کلنیکل ٹرائلز کے مثبت نتائج ان کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شراکت داروں نے سعودی عرب میں ایوی فویر کے کلینکل ٹرائلز میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ایوی فویر کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار ہونے والی روس کی پہلی اینٹی وائرل دوا ہے جو کلینکل ٹرائلز میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

آر ڈی آئی ایف کا مزید کہنا ہے کہ اس دوا کا اچھی طرح سے مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ دوا 2014 سے جاپان میں شدید انفلیوئنزا کے مریضوں کے علاج کے لیے بھی استعمال ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں