اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بولرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا، وقار یونس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ بولرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا، آئی سی سی کو اس پابندی کا کوئی حل ضرور نکالنا ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گیند کو چمکانے کیلئے کھلاڑیوں کا پسینہ یا تھوک استعمال کرنا فطری عمل ہے۔ ایسا کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے اور تمام فاسٹ باؤلرز اس کے عادی ہیں۔

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں بیٹ اور بال کے درمیان توازن رکھنے کی ضرورت ہے، پہلے ہی بیٹسمینوں کو زیادہ فائدہ ہے، بال کو ڈس انفیکٹ کرنے سے بولروں کو نقصان اور بیٹسیمنوں کو فائدہ ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گیند سوئنگ نہیں ہوگی تو کھیل کا توازن خراب ہوجائے گا۔ بولروں کو فٹنس کا بہت خیال پہلے سے زیادہ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پابندی کی باتوں سے عدم اتفاق نہیں کرتے لیکن ایسا کرنے میں جلد بازی نہیں ہونی چاہئے، کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر ہونا چاہئے۔ اگر پسینہ یا تھوک کے استعمال پر پابندی لگتی ہے تو پہلے اس کا متبادل سامنے لانا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں