اشتہار

اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے غائب، تاجر پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ہیکرز سیمنٹ کے تاجر کے اکاؤنٹس سے 10 لاکھ روپے لے اڑے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تحصیل نانپارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے سیمنٹ کے تاجر محمد آصف کے دو اکاؤنٹس سے ہیکر نے 10 روپے نکال لیے، پولیس اب تک ہیکرز کا سراغ نہیں لگاسکی ہے۔

تاجر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ان کے نجی بینک میں دو اکاؤنٹس تھے، دونوں اکاؤنٹس سے تقریباً 10 روپے غائب ہیں، رقم 30 مارچ سے 27 اپریل کے درمیان نکالی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو ایک شخص کو چیک دیا جو باؤنس ہوگیا جس کے بعد بینک جاکر معلومات حاصل کی گئیں تو پتا چلا کہ اکاؤنٹس سے رقم غائب ہیں۔

تاجر محمد آصف کا کہنا ہے کہ لکھنؤ سائبر سیل، تھانہ نانپارہ، بہرائچ سائبر سیل میں شکایت درج کرادی ہے۔

بھارتی تاجر کا کہنا ہے کہ جب بینک سے اس سلسلے میں مدد طلب کی گئی تو بینک افسران نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رقم موبائل بینکنگ سے ٹرانسفر کی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی تاحال کوئی مدد نہیں مل سکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں