کراچی : سندھ میں ایک ہزارسےزیادہ بچوں کے کوروناسےمتاثرہونےکاانکشاف سامنے آیا ، مرتضی وہاب نے بتایا کہ 10سال سےکم عمربچوں کی اموات بھی ہوئیں، بچوں کی اموات کی وجہ باہرنکلنے والوں کا احتیاط نہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کوروناکی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 28 فروری سے تعلیمی ادارے بند ہیں ، اس وقت سندھ 1148بچے کورونا سے متاثرہیں، 10 سال سے کم عمربچوں میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک ہے، بچوں کی اموات کی وجہ باہرنکلنےوالوں کا احتیاط نہ کرناہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہونےتک خواتین میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح کم تھی، نرمی کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح28 فیصدہے، بازاروں میں خریداری کی وجہ سےخواتین بھی کورونا سے متاثرہ ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا عوام سےالتجا ہےخدارا سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھیں، اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کاگراف خطرے کا الارم ہے، حکومت سندھ احتیاطی تدابیر کیلئےہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عوام کوبچنےسےمتعلق رہنمائی دینےکی ضرورت ہے، ضروری نہیں توعوام گھر سے باہر نہ نکلیں، باہرنکلنےوالی خواتین ماسک نہیں پہن رہیں، دوپٹہ استعمال کررہی ہیں، عوام سےگزارش ہےکہ سماجی فاصلہ اختیارکریں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھلنےجارہی ہے اس لیےاحتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، عوام سفرکرتےہوئےسماجی فاصلہ اختیارکریں،م عوام اپنےہاتھ دھوئیں ،سینی ٹائزرکااستعمال کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فیصلہ کرچکی ہےکہ چیزوں کوکھولنےکی طرف جاناہے، شہری اتناضرورکرسکتےہیں کہ احتیاطی تدابیرکواپنائیں، احتیاط کرکےہی خوداوراپنےگھروالوں کوتحفظ دیاجاسکتاہے۔
انھوں نے کہا کہ بنیادی چیزیہ ہےکہ کوروناوائرس ایک خطرناک حقیقت ہے، کوروناکی خطرناک حقیقت سےبچنےکاواحدطریقہ احتیاط ہے، اگراحتیاط نہیں کریں گےتوہم سب متاثرہوں گے، متاثرہ افرادبڑھنےسےاسپتالوں میں کیسزبڑھیں گے،مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرکوروناسےزیادہ متاثرہوں گے، سارےپاکستانیوں سےگزارش ہےکہ احتیاط کرے، پاکستانی زیادہ احتیاط کر کے ذمےدارشہری ہونے کا ثبوت دیں۔