جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی، صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے، وہ کئی دنوں سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرتضیٰ بلوچ کو گزشتہ دنوں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، انہیں طبیعت بگڑ جانے کے باعث آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس کی وبا کے سامنے آنے کے بعد سے مسلسل عوامی خدمت میں مصروف رہے تھے۔

مرتضیٰ بلوچ دو مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر بھی تھے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی رہنماؤں نے غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غلام مرتضیٰ بلوچ نے لاک ڈاؤن میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا، وہ ہر دور میں پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں