اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بحیرہ عرب میں "نسارگا ” طوفان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے بحیرہ عرب میں بننے والا نسارگا نامی سمندری طوفان سے متعلق الرٹ جاری کردیا، ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں نسارگا نامی طوفان موجود ہے، جس کے باعث ملک کے ساحلی علاقوں میں70سے80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

منگل کو این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق نسارگا نامی سمندری طوفان کراچی سے11سوکلومیٹرجنوب میں ہے تاہم بحیرہ عرب میں طوفان سے پاکستانی ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

- Advertisement -

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو مذکورہ صورتحال کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے سندھ کے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ 4جون تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں : کیار طوفان کراچی سے720 کلومیٹر فاصلے پر، سمندر کا پانی گھروں میں داخل

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بحیرہ عرب میں کیار نامی سمندری طوفان پیدا ہوا تھا جس کا رخ کراچی کی جانب تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ طوفان نے اپنا رخ یمن کی جانب موڑ لیا بعد ازاں وہ طوفان کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر از خود ختم ہو گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں