جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کورونا وائرس کی دوا : روس کو بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے نئے کورونا وائرس کووڈ 19 کے سد باب کیلئے نیا اور امید افزاء علاج تیار کرلیا، امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے علاج کو تلاش کرنے کا کام ہورہا ہے، اس سلسلے میں روس نے اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر کو کرونا وائرس کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس وقت گیلیڈ سائنس کی تیار کردہ ریمیڈیسیور مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس وائرس کے علاج کے لیے موثر دریافت ہوئی ہے، جس کے بعد امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

- Advertisement -

مگر روس نے جاپان میں تیار ہونے والی اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر یا کچھ ممالک میں جسے ایویفیور بھی کہا جاتا ہے کو اس وبائی بیماری کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس حوالے سے آر ڈی آئی ایف کے سربراہ کرل دیمیترف نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کورونا وائرس کے 40 میں سے 60 فیصد مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور وہ 5 دن میں صحتیاب ہوگئے، یعنی دیگر طریقہ علاج کے مقابلے میں اس دوا سے ریکوری کا وقت 50 فیصد کم ہوگیا۔

روس میں اس دوا کا آخری مرحلے کا کلینیکل ٹرائلز جاری ہے جس میں 330 مریضوں کو شامل کیا گیا ہے، جس کے نتائج رواں ہفتے ہی جاری ہوسکتے ہیں۔

روسی حکام نے اس دوا کو کوویڈ 19 کے علاج کے لیے محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے، 11 جون سے روس کے اسپتالوں میں اس کی مدد سے کورونا مریضوں کے علاج کا آغاز ہوگا جبکہ طلب پوری کرنے کے بعد اسے دیگر ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ روس میں اب تک 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں