جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کل  طلب کر لیا، مراد علی شاہ پرسولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے لیےبھی خطرے کی گھنٹی بج گئی، نیب راولپنڈی نےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کر لیا، مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹ اورسولر لائیٹس کیس میں کل طلب کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ سے نیب کی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی ، کل 11بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں مرادعلی شاہ کوبلایا گیا ہے،ان کو تیسری بارطلب کیا گیا ہے،ایک بار پیش ہو چکےہیں ، وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کی پیشی پر سیکورٹی مانگ لی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے 17 ستمبر 2019 میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے، نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا تھا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا تھا۔

اس سے قبل 25 مارچ 2019 میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، نیب نے مراد علی شاہ سے ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں