جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی سے 970 کلو میٹر دور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ‘ نثارگا’ کراچی کے ساحل  سے970 کلو میٹر دوری پر آگیا تاہم پاکستانی ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں، طوفان رات میں بھارتی کوسٹ سے ٹکرائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والا سائیکلون نثارگا شدت اختیار کرگیا، سمندری طوفان کراچی کی سا حلی پٹی سے970 کلو میٹر دور جنوب میں ہے۔

چیف میٹ سردار سرفراز نے کہا کہ سائیکلون اس وقت شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے گرد90سے100کلومیٹر کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے، طوفان رات میں بھارتی کوسٹ سے ٹکرائے گا۔

- Advertisement -

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سائیکلون ممبئی، گجرات سےٹکرانےکےبعدکمزور پڑناشروع ہوگا، سمندری طوفان نثارگاسےپاکستانی ساحلی پٹی کوکوئی نقصان نہیں، ماہی گیروں کے 4جون تک گہرے سمندر میں جانے پر پابندی ہے۔

مزید پڑھیں : بحیرہ عرب میں “نثارگا ” طوفان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بحیرہ عرب میں بننے والا نثارگا نامی سمندری طوفان سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں نثارگا نامی طوفان موجود ہے، جس کے باعث ملک کے ساحلی علاقوں میں70سے80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان سے پاکستانی ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو مذکورہ صورتحال کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان سے پاکستانی ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں