اشتہار

بھارت سن لے، ہم تیار ہیں بھرپور جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت سن لے، ہم تیار ہیں بھرپور جواب دیں گے، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو اس کے نتائج بھی ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت وہاں بھی مداخلت کررہا ہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں، بھارتی فوج کی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایل او سی پر کچھ عرصے سے صورتحال تشویشناک ہے، بھارت کا سب سے بڑا ڈرامہ پلواما ٹو تھا، پاک فوج بھارت کو بہتر طریقے سے جواب دے رہی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: آئی ایس آئی کی قربانیاں اور انتھک کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیر اعظم 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو نیپال بارڈر پر بھی کافی شرمندگی کا سامنا رہا، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں تمام اقدامات بیک فائر کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کسی طرح کی جارحیت کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے، خطے کے تمام مسائل کا تعلق بھارت کے ساتھ ہے، بھارت کو بعض محاذوں پر بڑی شرمندگی کا سامنا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی اٹھنے والی لہر کو دنیا نے محسوس کیا ہے، دنیا بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوال پوچھ رہی ہے، بھارت یو این مبصر گروپ، عالمی میڈیا کو رسائی دے تو چیزیں کلیئر ہوجائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں