بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘شہباز شریف اپنی حرکتوں سے غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنی حرکتوں سےغیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں ، نیب پیشی سےفرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کے پیچھے منافقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف اپنی حرکتوں سےغیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں، احتساب سےبچنے کے لیے گھر میں چھپ جانا بزدلانہ فعل ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نیب پیشی سےفرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کےپیچھے منافقت ہے، شہبازشریف اپنی چمڑی اورضدمڑی دونوں بچانے کے چکر میں ہیں ، ادارے آزاداورغیر جانبدارانہ احتساب کاعمل جاری رکھیں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ آل شریف سوال گندم جواب چناکی گمراہ کن پالیسی پرعمل پیرا ہیں، اثاثوں کاسوال ہوتوجواب ٹڈی دل اورکورونا ہوتا ہے، عوام کو اربوں کاچونا لگانےوالے خیر خواہ ہونےکی ایکٹنگ کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدارٹڈی دل اورکورونا سےبچاؤ کےانتظامات کر رہےہیں، اداروں اورعوام کےباہمی کردار سےہی کورونا کوشکست دی جا سکتی ہے۔

خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں