اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بغیر ویزہ ترکی جانا ممکن، معاہدہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ / باکو: ترکی اور آذربائیجان کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی، جس کے بعد اب دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزہ  سفر کرسکیں گے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی اور آذربائیجان کی حکومت کے درمیان ایک روز قبل تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے جس میں دونوں ممالک نے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد اب ترکی اور آذربائیجان کے شہری بغیر ویزہ دونوں ممالک میں سفر کرسکیں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ترکی نے سیاحوں سے متعلق نئی پالیسی وضع کر دی

معاہدے کے تحت ترکی اور آذربائیجان کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ایک دوسرے کے ملکوں میں داخل ہونے، ٹرانزٹ ، ایگزیٹ یا عارضی قیام کے لیے 90 دن تک بغیر ویزہ قیام کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان یا ترکی کے شہری اگر 90 روز سے زائد قیام کریں گے تو انہیں خصوصی اجازت لینا ہوگی، جس کے تحت وہ 6 ماہ تک بھی قیام کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کوترکی کی وزارت سیاحت نے کرونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا، جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کو ترکی میں داخلے کے لیے کرونا فری سرٹیفیکٹ جمع کرانا ہوگا۔ وزیر سیاحت کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق تمام بین الاقوامی مسافرں پرہو گا، سخت اقدامات عوامی تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں