اشتہار

پاکستانی اداکاروں‌ کو اپنا دیوانہ بنانے والی 5 سالہ بچی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکاروں کے انداز کی نقل کر کے تصاویر بنانے والی البانیہ کی 5 سالہ بچی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

البانیہ سے تعلق رکھنے والی بچی پاکستانی شوبز جوڑوں کی تصاویر دلکش انداز میں بنا کر انٹرنیٹ‌پر شیئر کرتی ہے، اسی کی وجہ سے نہ صرف وہ انٹرنیٹ پر مشہور ہوگئی بلکہ اس نے جن فنکاروں کے انداز اپنائے وہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

پانچ سال کی باصلاحیت بچی کا نام امیلا ہے  اور اسے انٹرنیٹ صارفین ’شخصیات کی نقل کرنے والی ملکہ‘ قرار دیتے ہیں۔

- Advertisement -

امیلا نے پاکستانی اداکار جوڑوں کی تصاویر کو دیکھتے ہوئے بلکل اُن کی طرح تصاویر بنائیں اور جوڑوں سمیت لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کا دل جیت لیا۔

یہی نہیں بلکہ امیلا کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اُسے پاکستانی اداکاروں نے سراہا اور اُس کی تعریف بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

@official_mayaali 🥰🥰🥰🥰 #mayaali #mayaali😘 #mayaaliofficial #mayaalilove

A post shared by AMILA (@_amila_i) on

امیلا پاکستانی اسٹار کی تصویر بنا کر اُسے انسٹاگرام پر شیئر کرتی اور ساتھ میں اُس اداکار کو مینشن بھی کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

@zaranoorabbas.official @asadsidofficial ♥️♥️ #zaranoorabbas #zaranoor #zaranoorabbassiddiqui #zaranoorabbass #asadsiddiqui

A post shared by AMILA (@_amila_i) on

انہوں نے معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی کا انداز اپنا کر تصویر بنائی جسے اداکارہ نے بھی پسند کیا۔

اسی طرح پانچ سالہ بچی نے زارا نور اور اسد صدیقی کی ایک ساتھ بنائی گئی تصویر کا انداز اپنایا، اس تصویر کے لیے انہوں نے اپنے بھائی کی مدد حاصل کی۔

علاوہ ازیں البانیہ کی باصلاحیت ننھی بچی نے علیزے شاہ اور نعمان سمیع کا انداز بھی اپنایا جسے اداکار جوڑے نے بہت پسند کیا۔

 

View this post on Instagram

 

@alizehshahofficial @noamansami ♥️♥️🙈🙈🥰🥰 #alizehshah #alizehshahofficial #alizeh #noamansami

A post shared by AMILA (@_amila_i) on

انہوں نے پاکستانی اداکارہ ایمن اور منیب کی ایک تصویر کا انتخاب کر کے اٰسی اسٹائل میں پکچر لے کر انسٹا گرام پر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

@aimankhan.official @muneeb_butt ♥️♥️♥️♥️🙈🙈🙈🙈 #aimankhan #aiman #aimanmuneeb #aimanwedsmuneeb

A post shared by AMILA (@_amila_i) on

امیلا کے کام کو دیکھ کر نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی اُن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں