تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی، مبارک ولیج پرغوطہ خوروں کی وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ

کراچی: مبارک ولیج پر غوطہ خوروں نے وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ کی ویڈیو بنالی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مبارک ولیج پر یاسر اور ظہیر بلوچ نامی نوجوانوں نے وہیل شارک کے بچے کے ساتھ سمندر میں ڈائیونگ کی ویڈیو بنالی۔

دونوں غوطہ خوروں نے ہمت اور مہارت کے ساتھ یہ سارا منظر ریکارڈ کیا، پاکستان میں یہ ریکارڈنگ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح کی ریکارڈنگ پر غوطہ خوروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان کے حکام کے مطابق وہیل شارک دنیا کی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے جبکہ کونسلر مبارک ولیج کا کہنا ہے کہ پہلی بار مقامی لوگوں نے زیر آب ویڈیو بنائی ہے۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا تھا کہ یہ وہیل شارک ہے اور دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہے، وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ کی ویڈیو پہلی بار دیکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غوطہ خور غیر محفوظ طریقے سے وہیل کے ساتھ ڈائیونگ کررہے تھے، جسامت میں بڑی ہونے کے باعث یہ غوطہ خوروں کو نقصان پہنچا سکتی تھی۔

واضح رہے کہ غوطہ خوروں کی جانب سے یہ ویڈیو مبارک ولیج سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع چرنا آئی لینڈ پر بنائی گئی ہے، چرنا آئی لینڈ کے اطراف نایاب نسل کے وہیل، کچھوے، ڈولفن اور دیگر مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -