تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سستا پیٹرول نایاب، ملک بھر میں بحران، عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر کے شہریوں کو پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔

اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں  پیٹرول اور ڈیزل کا بحران شدت اختیار کرگیا، آئل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس صرف تین روز کا اسٹاک باقی ہے۔

آل پاکستان پیٹرولیم ریلٹیرز کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے علاوہ کوئی بھی کمپنی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری نہیں کررہی۔

دوسری جانب وزارت توانائی نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے،  عوام سے اپیل ہے کہ وہ پیٹرول کی قلت کے حوالے سے غلط خبروں پر کان نہ دھریں۔

وزارت توانائی کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان اور او ایم سیز فائدہ حاصل کرنے کے لیے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کررہے ہیں، صارفین و عوام کو مشکل میں ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزارت توانائی کے حکام پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا، صوبائی حکومتوں سمیت دیگر اداروں سے مستقبل رابطوں میں ہیں،  شیل اور ٹوٹل پارکو کے پاس اسٹاک کم ہے لیکن ان کی درآمد 8 سے 10 جون تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

Comments

- Advertisement -