کراچی: سندھ حکومت نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رپورٹ طلب کرلی۔
محکمہ داخلہ سندھ نےآئی جی سندھ پولیس اور کمشنرز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف ایکشن پر پولیس اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن رپورٹ دیں۔
ایس او پیزکی خلاف وزری کرنےوالی فیکٹریز، ملز، اسٹورز، وئیرہاؤسز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پیداواری یونٹس، نجی دفاتر اور دکانوں کا ریکاڈ بھی فراہم کیا جائے، ایس ایس پیز، ڈی سیز عائدجرمانوں اور کارروائی سےمتعلق رپورٹ دیں۔
محکمہ داخلہ نے روزانہ کی بنیادپر کارروائیوں کا ریکارڈ 3 کیٹیگری میں طلب کیا ہے، پہلی کیٹیگری میں بڑی انڈسٹریز، کارپوریٹ بزنس، آفسز اور فیکٹریاں شامل ہیں، ریٹیل شاپ اور چھوٹے بزنس کو دوسری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جب کہ کنسٹرکشن، ای کامرس، پھلوں کی فروخت اور کورونا مریضوں کی تدفین و دیگر تیسری کیٹیگری میں شامل ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئےکورونا پر قابو کیلئے یکم جون کےحکم کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا ہے۔
اس حوالے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں تمام آفیسرز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھیجنے کا پابند کیا گیا ہے۔