تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی صدر نے کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ویکسین محفوظ قرار دیئے جانے پر 20 لاکھ ڈوسز فراہمی کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاہ فام امریکیوں سے برتے جارہے نسلی امتیاز سے متعلق کہا کہ مجھ سے زیادہ سیاہ فاموں کےلیے کسی نے کام نہیں کیا، ہر امریکی کو برابر کے حقوق ملیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران لوٹ مار، فساد کرنے والے مظاہرین پر نیشنل گارڈز نے قابو پالیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح حیرت انگیز طور پر کم ہوکر 13.3 فیصد ہوگئی ہے اور گزشتہ امریکا میں 30 لاکھ کے قریب نوکریاں پیدا ہوئیں۔

ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ملک کو دوبارہ کھولنے جارہے ہیں کیونکہ امریکا کو مزید بند نہیں رکھا جاسکتا لیکن لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سماجی فاصلوں، دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔

امریکی صدر نے مزید نوکریوں کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور صحت مند افراد فوری نوکریوں پر واپس آئیں کیونکہ تفریحی، مہمان نوازی کی صنعت میں 12 لاکھ نوکریاں سامنے آئی ہیں اور تعمیراتی شعبوں میں 4 لاکھ 64 ہزار نوکریاں سامنے آئی۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیم، صحت کے شعبے میں 4 لاکھ 24 ہزار نوکریاں آئی ہیں جبکہ ریٹیل ٹریڈ میں 3 لاکھ 68 ہزار نوکریوں کا اضافہ ہوا اور پیداوار، کارخانوں کی صنعت میں 2 لاکھ 25 ہزار نوکریاں سامنے آئی۔

Comments

- Advertisement -