بنگلورو : بھارتی دوا ساز کمپنی جڑی بوٹی سے بنائی گئی دوا اے کیو سی ایچ کی کورونا وائرس کے علاج کیلئے تحقیق کررہی ہے، جس کے متوقع نتائج پانچ ماہ بعد برآمد ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہھارتی دوا ساز کمپنی سن فارماسیوٹیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سن کمپنی کوویڈ 19 کے ممکنہ علاج کے لئے خاص جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوا اے کیو سی ایچ کی جانچ پڑتال کر رہی ہے مزید تجربات کے بعد اس دوا کے متوقع نتائج رواں سال اکتوبر تک ظاہر ہوں گے۔
اے کیو سی ایچ نامی دوا ان جڑی بوٹیوں کا مرکب سے جو براعظم ایشیا میں دواؤں کی خصوصیات کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔
کمپنی نے ترجمان نے کہا ہے کہ اس دوا کے مزید تجربات بھارت کے 12 مراکز میں 210 مریضوں پر کیے جائیں گے، اس دوا سے متعلق انسانی صحت کے تحفظ کا مطالعہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اے کیوسی ایچ نامی دوا جو ڈینگی کے مریضوں کے لئے تیار کی گئی تھی، اس دوا کے بڑے پیمانے پر اینٹی وائرل اثرات ہیں جس کی وجہ سے اسے کوویڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لیے امکانی آپشن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے نئے کورونا وائرس کے لیے علاج یا ویکسین تیار کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں اس عالمی وباسے اب تک 390،000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اور عالمی معیشت بھی تباہی کے دہانے کو چھو رہی ہے۔
اس کے علاوہ بھارت کی مزید دو فارما سیٹیکل کمپنیاں گلین مارک اور اسٹرائڈس فارما نئے کورونا وائرس کے سد باب کیلئے ویکسین کی تیاری کیلئے کوشاں ہیں۔
بھارت کے کلینیکل ٹرائلز رجسٹری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن فارما کو اپریل میں اے کیو سی ایچ سے متعلق تحقیق کے لئے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا ( ڈی سی جی آئی) سے منظوری حاصل ہوئی۔