جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

صرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جہاں کورونا کیسز ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ صرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جہاں کوروناکیسزہیں، حکومت ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس کیلئےپی پی ایز دےرہی ہے ، اسپتالوں کی انتظامیہ پی پی ایزکی تقسیم ٹھیک نہیں کررہی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وباکا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا، معلوم نہیں کب تک وبا کے ساتھ رہنا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت700 کے قریب علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے، کوشش ہےصرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں جہاں کیسزہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کل ایپ لانچ کی جس میں تمام اسپتالوں کی معلومات موجود ہیں ، ایپ کےذریعے پتہ چلے گاکس اسپتال میں کون سی سہولتیں ہیں، ملک کے 450اسپتالوں کوپی پی ایز بھیجے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ سب سےزیادہ ضروری ہے ، وی کیئر کے نام سے ایک پروگرام لانچ کیا ہے، جس میں طبی عملے کی اخلاقی اور نفسیاتی مدد کی جائے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کہاجاتاہےحکومت پی پی ایزنہیں دےرہی،حالانکہ ہم دےرہےہیں، مسئلہ یہ ہےاسپتالوں کی انتظامیہ پی پی ایز تقسیم ٹھیک نہیں کررہی۔

ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ ہمیں ہیلتھ ورکرزکومورال سپورٹ دینےکی ضرورت ہے، کوویڈ19سےنمٹنےوالےہیلتھ کیئرورکرزکےمتاثرہونےکاامکان زیادہ ہوتا ہے، ہیلتھ ورکرزکےاہل خانہ کویقین ہوناچاہیے کہ ہیلتھ ورکرزمحفوظ ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 3فیصدسےزائدہیلتھ ورکرزمتاثرنہیں ہیں ، ہمارےہاں ہیلتھ ورکرزکےمتاثرہونےکی شرح یورپ سےکم ہے پی ایم اےکوہم نےہیلتھ ورکرزکی حفاظت سےمتعلق آن بورڈ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں