اشتہار

عمران خان ہمیشہ سے پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے، کرن مورے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کرن مورے نے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان بننے سے لے کر وزیراعظم پاکستان بننے تک عمران خان کے ناقابل یقین سفر کی کہانی بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے، وہ ہمیشہ کرکٹ پر بات کرنا پسند کرتے تھے، ان سے چوبیس گھنٹے کرکٹ پر بات کرسکتے تھے، میرے نزدیک ان کا یہ سفر ایک خوبصورت اور ناقابل یقین کہانی ہے۔

کرن مورے نے 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران اپنے اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کے مابین تکرار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

سابق بھارتی وکٹ کیپر نے کہا کہ میانداد اور میرے درمیان میدان میں تکرار ضرور ہوئی تھی لیکن آف دی فیلڈ ہم اچھے دوست تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تکرار ہوتی ہے اور یہ تمام شعبوں میں ہوتا ہے لیکن میدان سے باہر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، جاوید میانداد بھی آف دی فیلڈ بات کرنا پسند کرتے ہیں وہ ایک بہترین کرکٹر ہیں۔

کرن مورے نے کہا کہ کوئی مجھ سے میرے عالمی ریکارڈ ایک ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے سے متعلق بات نہیں کرتا ہر شخص صرف میانداد واقعے کے بارے میں ہی پوچھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں