ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایم ایل ون منصوبے پر 7.2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی،عاصم سلیم باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر 7.2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی ڈی ڈ بلیو پی سے ایم ایل ون منصوبہ منظور ہوچکا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا،ایم ایل ون منصوبے پر 7.2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ منصوبے کے تحت 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ ہوگا،پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ والٹن اکیڈیمی کی اپ گریڈنگ کے ساتھ حویلیاں ڈرائی پورٹ تعمیر ہوگی،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں یہ منصوبہ بڑا سنگ میل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں