جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بلاول وقت نکال کر امریکی خاتون کے الزامات کا جواب دیں، خرم شیر زمان کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے بلاول بھٹو کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاق نے جتنا سامان دیا وہ نجی اسپتالوں میں بیچا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بتاتے آر او پلانٹس کیوں بند ہیں، کتنی کرپشن ہوئی۔

خرم شیر زمان نے سوال اٹھایا کہ بہتر ہوتا کہ بلاول بتاتے کہ صوبے کا صحت اور تعلیم کا نظام کیوں تباہ ہے؟ پوری دنیا وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات پر انہیں سراہ رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وقت نکال کر امریکی خاتون کے الزامات کا بھی جواب دیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو فنڈز، ٹیمیں اور جہاز فراہم کیا جاچکا ہے۔

پاکستان میں کرونا زبردستی پھیلایا گیا، بلاول بھٹو زرداری کا الزام

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس ست خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا اور اب کہا جارہے کہ وائرس پھیل چکا لہذا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گردشی قرضوں کی ذمہ داری اٹھانے کوتیار نہیں ہے،ایک مخصوص طبقہ عوامی اداروں کو غیرمنافع بخش بناتاہے اور پھر اُن اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرتا ہے، پی آئی اے،اسٹیل ملز کو جان بوجھ کر سنبھالا نہیں گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں