اشتہار

متحدہ عرب امارات میں‌ پھنسے پاکستانیوں‌ کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پھنسے پاکستانیوں کو جہاز کے ٹکٹ‌ مہنگے داموں فروخت کرنے والے ایجنٹس کے خلاف وزیراعظم نے ایجنٹس نے نوٹس لے لیا جبکہ پی آئی اے نے اضافی رقم وصول کرنے والے ایجنٹس کی شکایت کے لیے رابطہ نمبر جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانی وطن آنے کے خواہش مند ہیں، بعض ایجنٹ اُن کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاز کے ٹکٹ پر دو ہزار درہم سے زائد رقم حاصل رہے ہیں۔

مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے دبئی اور ابوظبی میں قونصل خانوں ، اپنے کمپنی دفاتر کے ساتھ ایجنٹوں کو بھی ٹکٹ فروخت کرنے کی اجازت دی تھی، جس کا ٹریول ایجنٹس نے فائدہ اٹھایا اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو کرایہ کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کی اور پاکستانیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یک طرفہ کرایہ 1 ہزار 120 درہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے حصول کیلئے مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر، پاکستان میں پی آئی اے کے کسی بھی بکنگ آفس یا دبئی اور ابوظہبی کے ایجنٹس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اگر کوئی ایجنٹ کسی بھی مسافر سے 1120 درہم سے زائد کرایہ وصول کررہا ہے تو اس بات کی فوری طور پر پی آئی اے کو اطلاع دیں۔

اس ضمن میں پی آئی اے کی جانب سے شکایات درج کرانے کے لیے رابطہ نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔

پی آئی کی جانب سے جاری کردہ نمبر

کنٹری منیجر شاہد مغل971509724789+ یا منیجر ابو ظہبی مظہر عباسی 971569064363+ یا پسینجر سیل منیجر 971544040669+

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں