ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بل کی عدم ادائیگی پر اسپتال عملے کا معمر مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

اشتہار

حیرت انگیز

راج گڑھ: بھارت میں بل کی عدم ادائیگی پر اسپتال عملے نے معمر مریض کو بیڈ کے ساتھ رسیوں سے باندھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ضلع راج گڑھ کے رہائشی 80 سالہ مریض لکشمی نارائن کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا اور داخلے کے وقت 11 ہزار روپے بھی ادا کیے۔

اسپتال انتظامیہ نے طبعیت ٹھیک ہونے پر لکشمی نارائن کو مزید 11 ہزار روپے ادا کرنے کا کہا اور بل کی ادائیگی نہ کرنے اسے اور اس کی بیٹی کو یرغمال بنا لیا۔

- Advertisement -

اسپتال حکام نے معمر شخص کو بتایا کہ جب تک وہ بقایا رقم ادا نہیں کرتا اسے اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جائے گا۔مریض نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے پچھلے پانچ دن سے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کھانا اور پانی نہیں دیا گیا۔

متاثرہ شخص کی بیٹی کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے ہی اسپتال میں 11 ہزار روپے جمع کروا دیے تھے اور کرونا وائرس کی وجہ سے وہ مزید رقم کا بندوبست نہیں کرسکی۔

اسپتال میں داخل دیگر مریضوں نے بھی انتظامیہ کی جانب سے مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی تصدیق کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں