تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کورونا وائرس: سعودی عرب میں عوام کی سہولت کے لئے مثالی اقدام

ریاض : سعودی عرب میں عوام کی سہولت اور وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل سبزی اور پھل مارکیٹ کھل گئی۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم سعودی حکام کی جانب سے عوام کی حفاظت اور سہولت کےلیے بہترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اسی سلسلے میں سعودی حکام نے موبائل سبزی اور پھل مارکیٹ متعارف کرائی ہے۔

موبائل سبزی اور پھل مارکیٹ اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد مارکیٹ ہے جہاں عوام گاڑی میں بیٹھے بیٹھے خریداری کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں متعارف کرائی گئی ہے۔

بلدیہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خصوصی احتیاطی تدابیر کے تحت عوام کی حفاظت اور وائرس کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

بلدیہ حکام کا کہنا ہے کہ سبزی منڈیوں میں لوگوں کا ہجوم لگ جاتا ہے جس کے باعث وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے اسی لیے موبائل سبزی مارکیٹ کھولی گئی ہے تاکہ عوام سماجی دوری کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی اپنی ضرورت کا سامان خرید سکیں۔

سعودی حکام کے مطابق موبائل سبزی و پھل مارکیٹ میں موجود موجود اہلکار سبزیوں اور پھلوں کو مخصوص پیکنگ میں صارفین کو دیتے ہیں جبکہ خود بھی حفظان صحت کے اصول کی پابندی کرتے ہیں۔

گورنریٹ کی جانب سے عارضی بنیادوں پر مزید مارکیٹس کے قیام پر زوردیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو ضروریات حاصل کرنے کے لیے سبزی منڈی جانا نہ پڑے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 6500 مربع میٹر رقبے پر قائم یہ مارکیٹ یہ پہلا تجربہ ہے، اس میں کامیابی کے بعد مزید موبائل سبزی و پھل مارکیٹیں قائم کی جائیں گی تاکہ عوام سماجی فاصلے کے ساتھ خریداری کرسکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ مارکیٹ میں 12 کیبنز رکھے گئے ہیں جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہیں۔

Comments

- Advertisement -