اشتہار

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے، سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی۔

سوئی ناردرن کے نظام پر آر ایل این جی کی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن کے نظام پر آر ایل این جی کی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

مئی میں سوئی ناردرن میں آر ایل این جی کی قیمت 7.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جب کہ سوئی سدرن میں آر ایل این جی کی قیمت 7.75 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

یاد رہے کہ یکم جون کو اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی تھی، جب کہ اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے رواں ماہ جون کے لیے ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کمی کی گئی، جس سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 24 روپے 59 پیسے سستا ہوا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1298 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مئی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322 روپے 90 پیسے مقرر تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112 روپے 11 پیسے کم ہو کر 110 روپے 2 پیسے پر آ گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں