ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ملک بھر میں ٹڈی دل کے وار، تازہ صورت حال سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں ٹڈی دل کی تازہ صورت حال اور آپریشن سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 46 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، بلوچستان کے33، خیبرپختونخوا کے 9، پنجاب کا ایک اور سندھ کے 3 اضلاع متاثر ہیں۔ خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور اور خاران میں بھی ٹڈیوں کے وار جاری ہیں۔

وشوک کوئٹہ، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت سمیت دیگر اضلاع بھی ٹڈیوں سے متاثر ہیں۔

پنجاب کے علاقے میانوالی میں ٹڈی دل موجود ہے۔ جبکہ سندھ میں مٹیاری، جامشورو اور حیدرآباد میں ٹڈیاں کھیتوں پر فصلوں پر حملہ آور ہیں، متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

ٹڈی دل کی نشونما نہ رُکی تو پورے ملک میں پھیلنے کا خطرہ ہے، رپورٹ

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 1122 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا، 24گھنٹے میں 3 لاکھ 55 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا، 24گھنٹے میں 4230 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کا عمل مکمل کیا گیا۔

خیال رہے کہ فصلوں کے دشمن ٹڈی دل نے وفاق سمیت صوبائی حکومتوں کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں