جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چھینکنے کا انداز بتاتا ہے آپ کی شخصیت، دلچسپ معلوماتی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی ماہر نے چھینکنے کے مختلف انداز اور شخصیت کے بارے میں دلچسپ رپورٹ جاری کردی۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہر روبن کیر موڈ نے اپنی رپورٹ میں کسی بھی انسان کے چھینکنے کی عادت سے اُس کی شخصیت بیان کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے اپنی رپورٹ میں دلچسپ انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں رہنے والے انسان مختلف انداز سے چھینکتے ہیں، ہر شخص کا علیحدہ انداز ہوتا ہے جو اُس کی شخصیت کو بیان کرتا ہے۔

- Advertisement -

روبن نے بتایا کہ عام طور پر چھینکنے کے 6 انداز ہوتے ہیں جن کے بارے میں نیچے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

معذرت کر کے چھینکنے والے لوگ

روبن کہتے ہیں کہ کچھ لوگ چھینک مارنے سے پہلے یا بعد میں، حتیٰ کہ کچھ لوگ درمیان ہی میں دوسروں سے معذرت کرتے ہیں اور پھر وہ چھینک مارتے ہیں۔

'This is kind of person who doesn’t want to draw attention to themselves,' body language expert Robin Kermode explained, marking a 'silent sneezer' as someone who will either hold their nose or not make a sound

ایسی عادت کے لوگوں کی شخصیت اس طرح کی ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر زیادہ اثرانداز ہونا پسند نہیں کرتے، اس عادت کے لوگ اپنی ذاتی میں گم رہنے والے اور نرم مزاج کے ہوتے ہیں۔

بلند آواز میں چھینکنے والے لوگ

برطانوی ماہر کے مطابق بلند آواز میں زیادہ تر مرد ہی چھینک مارتے ہیں۔ عام طور پر ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ بلند آواز میں چھینکنا ہی دنیا میں ان کے اہم ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔

Body language expert says that your sneeze says a lot about youانہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایسے لوگ چھینک مارتے ہوئے اپنا منہ بھی بہت کم ہی ڈھانپتے ہیں اور اپنی بلند چھینک مارنے پر فخر  محسوس کرتے ہیں، ایسی عادت کے لوگوں میں غوروفکر کرنے اور سوچنے کی عادت بہت کم ہی پائی جاتی ہے۔

دھیمی آواز میں چھینکنے والے لوگ

انہوں نے لکھا کہ دھیمی یا آہستہ آواز میں چھینکنے والے لوگ دوسروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔ ایسے لوگوں میں یا تو خوداعتمادی کی کمی ہوتی ہے یا پھر وہ لوگوں کی نظروں میں آنے سے کتراتے ہیں، ہاں مگر وہ اپنی کوئی بھی بات بیان کرنے سے ہچکچاتے نہیں ہیں۔

چھینک مارنے سے پہلے آواز نکالنے والے

یہ لوگ چھینک مارنے سے پہلے ایک آواز نکالتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کہیں بھی ، کسی کے بھی سامنے چھینکنے کا حق حاصل ہے، عام طور پر ایسے لوگ خوش فہمی کا شکار ہوتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر سمجھتے ہیں، ان کی ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ خود کو نرم مزاج ظاہر کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

چھینک کو روکنے کی کوشش کرنے والے

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو چھینک کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کا حتی الامکان خیال رکھنے والے ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اُن کی وجہ سے کسی کو بھی کوئی مسئلہ یا پریشانی پیش نہ آئے، ایسے لوگ اپنے آپ سے بہت مخلص ہوتے ہیں اور وہ دوسروں سے بمشکل ہی متاثر ہوتے ہیں۔

کہنی منہ پر رکھ کر چھینک مارنے والے لوگ

اس انداز سے چھینک مارنے والے لوگ قانون کی پاسداری کرتے ہیں، ان میں خود آگہی اور اجتماعی شعور ہوتا ہے لیکن انفرادی حیثیت میں زیادہ سوچ بچار کی صلاحیت کم رکھتے ہیں۔

The elbow sneezer is self aware and considerate, but can perhaps sometimes lack individual thinking

یاد رہے کہ ان دنوں کرونا وائرس کی وجہ سے طبی ماہرین نے بھی ہدایت کی ہے کہ گھر یا عوامی مقامات پر اگر آپ کے پاس ٹشو یا رومال نہیں ہے تو آپ کہنی کو منہ کے سامنے رکھ کر کھانسیں یا پھر چھینک ماریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں