جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دھوکے باز عناصر سرگرم، اسٹیٹ بینک نے عوام کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے صارفین کو نو سربازوں سے خبردار کرتے ہوئے عوام کو اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسٹیٹ بینک نے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹنے والے چال باز گروہ کی سرگرمیوں سے آگاہ کر دیا، مرکزی بینک نے عوام سے کہا ہے کہ دھوکے سے بچنے کے لیے کسی سے ذاتی اور اکاؤنٹس کی حساس معلومات شیئر نہ کریں۔

عوام کے نام پیغام میں اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ دھوکے باز عناصرخود کو اسٹیٹ بینک یا دیگر اداروں کا اہلکار ظاہر کر کے عوام سے ڈپازٹ اکاؤنٹس کی معلومات طلب کر رہےہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہےکہ اےٹی ایم سہولت دستیاب نہ ہونے پر معلومات درکار ہیں۔

- Advertisement -

پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کسی کھاتہ داروں سےکبھی تفصیلات نہیں پوچھتا اس لیے ایسی تمام کالز جعلی ہیں اور دھوکے بازی کی نیت سےکی جارہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم دھوکے باز لوگوں کی سرگرمیوں اور ایسی تمام جعلی کالز کی اطلاع فوری طور پر اپنے بینک کو دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں