جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دانش کنیریا نے گنگولی سے امیدیں لگا لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسپاٹ فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی سے امیدیں لگا لیں۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے دانش کنیریا نے کہا کہ جب سارو گنگولی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیئرمین بنیں گے تو وہ اپنی پابندی کے خلاف اپیل کریں گے۔

دانش کنیریا نے کہا کہ گنگولی اپنے دور کے بہترین کپتان رہے ہیں اور وہ اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ میری مدد کریں گے۔

- Advertisement -

لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ گنگولی جب آئی سی سی کے صدر بنے تو وہ اپنی پابندی کا معاملہ ان کے سامنے پیش کریں گے، پابندی کے خلاف اپیل دائر کریں گے اور ان سے اچھے نتائج ملنے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے فکسنگ پر اکسانے پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔

دانش کنیریا نے سنہ 2000 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ 2001 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ سنہ 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔

کنیریا نے مجموعی طور پر 64 ٹیسٹ میچز اور 18 ون ڈے میچز کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 261 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں