کراچی: معروف ادیب و افسانہ و ڈرامہ نگار انور مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو بیان میں انور مقصود کا کہنا تھا کہ ’میں انور مقصود آپ سے مخاطب ہوں، مجھے مجبوراً اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ کھولنا پڑا، جو آج میں نے بنا لیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میرا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہے، ڈرامہ نگار نے فیس بک، انسٹاگرام پر اکاؤنٹ تاحال کوئی اکاؤنٹ نہیں بنایا کیونکہ اگر وہ بناتے تو اپنے ویڈیو پیغام میں اُس سے بھی آگاہ کردیتے۔
This is my official account. I request you to report all other accounts that are impersonating me.
Thank you. pic.twitter.com/2qTXtCZJ6n— Anwar Maqsood (@AnwarMaqsood01) June 7, 2020
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں انور مقصود نے صارفین سے درخواست کی کہ تمام لوگ اُن کے نام سے بنے ہوئے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں۔
یاد رہے کہ تمام ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انور مقصود کے نام سے آئی ڈیز اور پیجز بنے ہوئے ہیں جن سے وقتاً فوقتاً مزاحیہ اور تنقیدی ٹویٹس یا اسٹیس شیئر کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس : نامور مصنف انور مقصود کا عوام کے نام پیغام
انٹرنیٹ صارفین ان اکاؤنٹس کو انور مقصود کا اکاؤنٹ سمجھ کر فالو یا پیج کو لائیک کرتے ہیں، اسی وجہ سے اُن جعلی آئی ڈیز یا پیجز پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد بار انور مقصود وضاحت کرچکے تھے کہ اُن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی بھی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے اور وہ ان ساری چیزوں سے بہت دور ہیں۔