جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملک میں کتنے دن کا پٹرول موجود ہے؟ حکومت نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ملک میں جاری پٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصنوعی بحران پیدا کرنے کے ذمہ داروں کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قلت کےحوالے سے پٹرولیم ڈویژن میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نےکی۔

وفاقی وزیر نے ملک میں پٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو مصنوعی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

ذمہ داران کا تعین کرنےکیلئےڈی جی آئل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،کمیٹی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپو اور پٹرول ریٹیلرز کامعائنہ کرے گی۔

کمیٹی کی سفارشات پر ذمہ داران کےخلاف کارروائی کی جائےگی جب کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو مالاکنڈ، فیصل آباد، حیدرآباد ڈویژنز میں اضافی پٹرول فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرول کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں، ملک میں 214,536میٹرک ٹن قابل استعمال پٹرول موجود ہے، پٹرول آئندہ10دن کیلئےملکی ضروریات کو پورا کرنےکیلئےکافی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں