جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مسلمانوں پر ظلم، امریکی نیوز ایجنسی نے مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی نیوز ایجنسی یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل نے مودی کوہٹلر سے تشبیہ دے دی اور کہا جوہٹلر نےجرمنی میں کیاوہی مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیں کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اور مقبوضہ کشمیر میں جارحیت پر امریکی نیوز ایجنسی نے مودی کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کرنے والا مودی ہٹلر ہے۔

کرنل ریٹائرڈ ویس مارٹن نے مضمون میں لکھا نریندرمودی نے وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کو ویسے ہی رد کیا، جیسے ہٹلر نے برطانوی وزیراعظم کی امن کی خواہش کو کیا تھا، امن کیلئے پاکستان کے وزیراعظم نے پہل کی لیکن مودی نے امن کے بجائے کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا دی، کنٹرول لائن پرجارحانہ پیٹرولنگ جنگ چھیڑنے کا بہانہ ہے۔

- Advertisement -

کرنل نے لکھا چیکوسلواکیہ پر ہٹلر کے قبضے سےپہلے جرمنوں نے وہاں افراتفری پھیلائی تھی، بھارتی اہلکار وہی کام مقبوضہ کشمیر میں کررہے ہیں۔

مضمون میں بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم کا بھی پردہ چاک کرتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کےخلاف گھناؤنی مہم عروج پرہے، فوج اورپولیس مسلمانوں کو احتجاج کرنے بھی نہیں دے رہی ہے، عالمی برادری کو بھارت میں مسلمانوں پرمظالم اور نسل کشی روکنے کے لیے مودی پردباؤ ڈالنا چاہئیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں