اشتہار

کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو دشمن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے تمام مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ تمام مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ہاٹ لائن بھی شامل ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے رابطہ دفتر جنوری میں عارضی طور پر بند کیا گیا تھا تاہم فون کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین رابطے جاری تھے۔

- Advertisement -

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاٹ لائن پر روزانہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک فون کالز کی جاتی ہیں تاہم یہ پہلا موقع تھا کہ جب جنوبی کوریا کو صبح 9 بجے کی کال کا جواب نہیں دیا گیا تاہم بعد میں شمالی کوریا نے سہ پہر کو رابطہ کر کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

شمالی کوریا کے سرحدی شہر کیوسانگ میں قائم رابطے کا دفتر آج سے بند رہے گا، 2018 میں بات چیت کے بعد دونوں ممالک نے تناؤ کو کم کرنے کے لیے یہ دفتر قائم کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کی سربرہ کی بہن کم یو جونگ نے دھمکی دی تھی کہ جب تک جنوبی کوریا مفرور گروپوں کے پمفلٹ شمالی کوریا میں بھیجنا نہیں روکتا،تب تک وہ رابطہ دفتر بند رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں