اشتہار

کتنے فیصد والدین اپنے بچے کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے کرتے ہیں؟ حیران کن نتائج

اشتہار

حیرت انگیز

بچے کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اُس روز تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کتنے فیصد والدین اپنے بچے کی پہلی سالگرہ شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں والدین سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے بچے کی پہلی سالگرہ منائی یا نہیں اور کتنے اخراجات آئے۔

علاوہ ازیں غیر شادی شدہ لوگوں سے بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے اپنے بچے کی پہلی سالگر ہ پر تقریب کا انعقاد کیا یا پھر اُس روز کو خاموشی سے ہی گزار دیا۔

- Advertisement -

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکے کی پہلی سالگرہ کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ اس معاملے میں لڑکیاں خوش قسمت نہیں ہوتیں۔

سروے میں دو ہزار سے زائد ایسے والدین نے حصہ لیا جن کے بچوں کی عمریں ایک سے 18 سال کے درمیان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سروے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ 16 فیصد والدین ایسے ہیں جو اُسی دن سالگرہ کا انعقاد کرتے ہیں جبکہ 32 فیصد والدین وہ ہیں جو اپنی آسانی کے لیے سالگرہ کی تقریب پیدائش کے دن کے بجائے چھٹی والے دن کرتے ہیں۔

سروے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ 19 فیصد برطانوی والدین ایسے ہیں جو سالگرہ کی تقریب کو پیسے کا ضیاع سمجھتے ہیں، اس لیے وہ اپنے بچوں کی پیدائش کے دن کو گھر پر ہی سادگی سے مناتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 18 فیصد والدین روایات کو زندہ رکھنے اور خاندان والوں کو دکھانے کے لیے  تقریب کا انعقاد ضرور کرتے ہیں جبکہ 30 فیصد والدین اپنے بچوں کی سالگرہ جیسے بھی منائیں پر سوشل میڈیا پر تصاویر ضرور شیئر کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں