ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ملک میں کرونا سے مزید 83 افراد کا انتقال، جاں بحق افراد کی تعداد 2,255 ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 83 اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 83 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 5,385 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 113,702 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,255 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 9 سے بھی بڑھ کر 10 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 515 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 3,419 ہے۔

- Advertisement -

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 75 ہزار 139 ہے، جب کہ اب تک 36,308 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا کی عالمگیر وبا: روزانہ سوا لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں، ہلاکتیں 4 لاکھ 13 ہزار ہوگئیں

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 807 ہے، اس کے بعد سندھ میں 696 اموات، خیبر پختون خوا میں 610 اموات، بلوچستان میں 62، اسلام آباد میں 57، گلگت بلتستان میں 14 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 9 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 43,460 ہو گئی، سندھ میں 41,303 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 14,527، بلوچستان میں 7,031، اسلام آباد میں 5,963 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 974 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 444 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23 ہزار 799 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 7 لاکھ 54 ہزار 252 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 19,896 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 8,643 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,631 مریض، بلوچستان میں 2,462 مریض، اسلام آباد میں 843، گلگلت بلتستان میں 616 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں