اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی، آئی سی سی کے نئے قوانین کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : کورونا وائرس کے سبب گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی لگا دی گئی، آئی سی سی نے نئے قوانین کی منظوری دے دی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کی سفارش منظور کرلی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے سبب کھیل میں نئی تبدیلیوں کی منظوری دیتے ہوئے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے اس کے علاوہ کھیل میں کورونا کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے کرکٹ کمیٹی کی جانب سے دی گئی تجاویز پر  ان تبدیلیوں کی منظوری سے متعلق آئی سی سی نے کہا کہ اگر فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کی جانب سے تھوک کا استعمال کیا گیا تو کھیل دوبارہ شروع کرنے سے قبل امپائرز گیند کو صاف کریں گے اور گیند کو چمکانے کے لیے کھلاڑیوں کو تھوک کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

اگر ٹیم کی جانب سے مستقل یہ غلطی دہرائی گئی تو ہر اننگز میں دو مرتبہ ٹیم کو وارننگ جاری کی جائے گی لیکن غلطی دہرانے پر پینالٹی عائد کر کے 5 رنز بیٹنگ ٹیم کو دے دیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق اس کے علاوہ ٹیسٹ اننگز میں دو کے بجائے تین بار امپائر کے فیصلے کو بریویو کیا جاسکے گا۔ سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹیسٹ میچوں میں نان نیوٹرل امپائرز بھی امپائرنگ کریں گے۔

میچ کے دوران اگرکھلاڑی کو کورونا ہوجائے تو اس کا متبادل کھلاڑی لینے کی اجازت ہوگی۔ متبادل کھلاڑی کے قانون کا اطلاق صرف ٹیسٹ میچ پر ہوگا اور جیسے سر پر گیند لگنے کے بعد متبادل کے قانون کا اطلاق ہوتا ہے بالکل اسی طرح بلے باز کی جگہ بلے باز اور باؤلر کی جگہ باؤلر کے متبادل کی اجازت ہو گی۔

تمام فارمیٹس میں نیوٹرل امپائرز کے بغیر میچز کے انعقاد اور مقامی امپائرز کے استعمال کی اجازت ہوگی جس کے سبب کھیل کے جانبداری کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور اسی لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں کے ڈی آر ایس ریویوز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں