اشتہار

طالبہ نے انٹرنیٹ کے خراب سگنلز کا حل نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں آن لائن کلاسز کے دوران انٹرنیٹ سگنلز کی خرابی کے باعث طالبہ گھر کی چھت پر چڑھ کر پڑھنے لگی، لڑکی کا کہنا ہے کہ یہ بہترین سگنلز کے حصول کا آزمودہ طریقہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ’نامیتھا نارایان‘ بی اے انگلش کی طالبہ ہے لاک ڈاؤن کے باعث وہ آن لائن کلاسز لیتی ہے، گھر کے اندر انٹرنیٹ کی خرابی نے اسے پریشان کررکھا تھا لیکن چھت پر پڑھائی کرنے سے اس کی پریشانی دور ہوگئی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اٹھانے سے پہلے اس نے گھر کی سیڑھیوں اور دیگر جگہوں پر پڑھنے کی کوشش کی لیکن تمام مقامات پر انٹرنیٹ سنگنلز انتہائی خراب آرہے تھے۔

- Advertisement -

بعد ازاں اس نے چھت پر پڑھنے کا ارادہ کیا جو کارآمد رہا، وہ روزانہ کئی گھنٹوں تک چھتری لیے چھت پر پڑھتی ہے۔

نامیتھا نے بتایا کہ ہر ہفتے، پیر سے میری آن لائن کلاسز ہوتی ہیں جبکہ موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے چھتری کا استعمال کرتی ہوں، میری طرح اور بھی بہت سے اسٹوڈنٹس ہیں جو انٹرنیٹ سے پریشان ہوکر متبادل کی تلاش میں رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں