تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر فیصلہ موخر کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پر فیصلہ موخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ موخر کردیا، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے انعقاد کا فیصلہ آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے، کرونا وائرس کے پیش نظر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کرانے کے لیے منصوبہ بندی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلین وزیر کھیل رچرڈ کال بیک نے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ بروقت کروانے کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کروا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور ورلڈ کپ کرانے کے لئے پرامید ہیں، محدود تماشائیوں کے ساتھ میچز کرائے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے، ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کرنی ہے، جبکہ 2021 کے ایونٹ کا میزبان بھارت ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اگر آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ ملتوی کرکے اگلے سال کروایا جاتا ہے تو بھارت کو بھی ایک سال کی تاخیر گوارا کرنا ہوگی جس کے لیے وہ آمادہ نظر نہیں آتا۔

Comments

- Advertisement -