ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کورونا 24گھنٹے کے دوران مزید 101 پاکستانیوں کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ19ہزار536ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 101 افراد انتقال کرگئے، تعداد2356 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ19ہزار536ہوگئی۔

ملک میں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے101افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد دو ہزار356ہوگئی۔

- Advertisement -

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران5834نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پاکستان میں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ19ہزار536ہوگئی۔

ملک کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کورونا کے78ہزار789مریض زیرعلاج ہیں، اس کے علاوہ کورونا سے صحت یاب افراد ہونے والے افراد کی تعداد38ہزار391ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ملک بھر میں24گھنٹے کےدوران26ہزار573ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 7لاکھ80ہزار825کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سماجی فاصلے کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تخمینوں سے بہت کم کیسز ہیں، عوام نے اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو کیسز کی تعداد اچانک بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رواں سال 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں