جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں: وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران پاکستان کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان سافٹ ٹارگٹ نہیں، خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ہم افغان امن عمل کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، بھارت نے حماقت کی تو منہ توڑ، بھرپور اور فی الفور جواب دیں گے۔ امیت شاہ اور نریندر مودی بتائیں لداخ میں کیا ہورہا ہے؟ بھارت کا میڈیا کیوں خاموش ہے؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ نے اپنا ایریا سرینڈر کردیا، آپ نے متنازعہ علاقے میں شرارت کی تو ردعمل فطری تھا۔ ہم تو اپنا دفاع اللہ کے کرم سے کر لیں گے، آپ لداخ پر جواب دیں؟

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ کا سرجیکل اسٹرائیک کا رعب صرف پاکستان کی طرف ہے؟ رپورٹس بتا رہی ہیں لاک ڈاؤن سے بھارت کا ستیاناس ہو چکا ہے۔ لوگ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں، گھروں میں تشدد بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکمران پاکستان کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان سافٹ ٹارگٹ نہیں، خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں۔ ایل او سی پر بھارت کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں