جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

میکسیکو: ڈاکوؤں نے دکان منیجر کو قتل کرکے گیراج کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر دکان مینجر کو قتل کرکے گیراج کو آگ لگادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے صوبے گوانجوٹو کے شہر سیلیا میں دو ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر دکان مینجر کو قتل کرکے گیراج کو آگ لگادی۔

ڈاکو دکان میں داخل ہوتے وقت فون پر گفتگو کررہے تھے، جب منیجر نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان مالک ہلاک ہوگیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے دکان کے ایک ملازم کو بھی گولی ماری لیکن وہ حملے میں بال بال بچ گیا۔

ڈاکوؤں نے واردات میں ناکامی کے بعد آتش گیر مادہ فرش میں پھینک کر گیراج کو آگ لگادی اور  انہوں نے فرار ہونے سے قبل دکان میں لگنے والی آگ کی تصاویر بھی بنائیں۔

سیلیا حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، واردات میں جرائم پیشہ گروہ ملوث ہے اور رقم ادا کرنے پر دکان منیجر کو قتل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی مقام پر ایک روز قبل مذکورہ شخص کے تین بہن بھائیوں اور 16 سالہ بیٹے کو اسلحے کے زور پر لوٹا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں وارداتوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے تاہم بدھ کے روز تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں