اشتہار

بجلی سے چلنے والا جہاز، ایک بار بیٹری چارج کر کے کتنا سفر ممکن ہے؟‌ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے بجلی سے چلنے والے جہاز کی پرواز کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کا پہلا الیکٹریکل طیارہ مینگی ایکس نامی کمپنی نے تیار کیا، اس جہاز کو اڑنے کے لیے ایندھن کی ضرورت نہیں بلکہ یہ چارجنگ سے چلتا یا اڑتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز نے اپنی پہلی پرواز 30 منٹ تک کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کی بیٹری کو ایک بار چار ج کر کے 160 کلومیٹر تک کا سفر کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اس جہاز کو ای کیرواوان کا نام دیا گیا، جو 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور اس میں بیک وقت 9 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق عام طیارہ اگر 160 کلومیٹر کا سفر طے کرے تو اُس میں تقریباً 350 یورو کا ایندھن خرچ ہوتا ہے جبکہ ای کیرواوان پر یہ سفر صرف 6 یورو میں ممکن ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ  آزمائشی پرواز کی کامیابی کے بعد ایوی ایشن سے اس طیارے کو بطور کمرشل پرواز استعمال کرنے کی اجازت مانگے گی، کمپنی اس بات کی خواہش مند ہے کہ جلد از جلد طیارے کو بطور کمرشل جہاز اڑانے کی اجازت مل جائے تاکہ مسافر کم پیسوں میں بہترین سفر کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں