تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

جہاز میں سفر کرنے والوں کے لیے ہدایت نامہ، بڑی پابندیاں‌ عائد

لندن: برطانیہ کی بین الاقوامی ہوا بازی ٹاسک فورس نے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق انہیں اپنا سامان خود جہاز میں رکھنا اور فیس ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر تمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر ہر وقت ماسک پہن کر رکھیں اور خود ہی سامان چیک ان کریں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی ایئرلائن مسافر کو مجبور نہیں کرے گی کہ وہ اپنا سامان خود ہی اٹھا کر رکھے البتہ ایسے تمام مسافروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ کم سے کم سامان کے ساتھ سفر کریں۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ میں داخل ہونے کے بعد ماسک کا استعمال کریں، نئے قوانین کے تحت پرواز کے دوران مسافر کو اپنی نشست چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں‌ ہوگی۔

حکومت کے جاری کردہ نئے قوانین پر تمام ایئر لائنز کو عملدرآمد لازمی کرنا ہوگا تاکہ مسافروں‌کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

برطانوی حکومت کے مسافروں کے لیے وضع کردہ قوانین

 ہوائی اڈے اور ہوائی جہازوں پر چہرہ ڈھانپنا

 ہوائی اڈے کی ڈیسک کے بجائے آن لائن چیک اِن کرنا

 سارا سامان چیک اِن کرنا اور دستی سامان کم سے کم کرنا

مسافر اکیلا ایئرپورٹ آئے

دکانوں اور ڈیوٹی فری شاپس پر جاتے ہوئے سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں

مشترکہ اشیاء جیسے ٹرے اور ٹرالیوں کو چھونے کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں

مسافر ایئرپورٹ پر لگے ہوئے سینٹائزر کو استعمال کریں

وزارتِ ہوا بازی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ضرورت کے پیش نظر ہنگامی سفر کی اجازت دی ہے ، جلد ہی سفری پابندیاں ختم کر دی جائیں گی اور گرمیوں‌ کی چھٹیوں تک ہوائی صنعت کو دوبارہ محفوظ کر دیا جائے گا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نےکہا ہے کہ یہ اقدامات اور رہنمائی مسافر کو محفوظ رکھنے اور ہوا بازی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں