تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت : باغ سے آم توڑنے پر عمر رسیدہ شخص کا بہیمانہ قتل

نئی دہلی : بھارت میں عمر رسیدہ شخص کو محض اس بات پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا کہ اس کی بیٹی نے باغ سے آم توڑے تھے، باغ کے محافظوں نے مقتول کے بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں ایک ضعیف شخص پر بہیمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا گیا کہ اس کی بیٹی نے باغ سے آم توڑا تھا۔ مقامی افراد زخمی حالت میں اس ضعیف شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

 یہ واقعہ مغربی شریرا پولیس اسٹیشن کے علاقے گاؤں تکری ناگی میں پیش آیا، قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گاؤں کے رہائشی مان سنگھ کی بیٹی نے درخت سے آم توڑے تھے جس پر باغ کی حفاظت پر مامور گوروا گاؤں کے رہائشی دو افراد پھول سنگھ اور اودے سنگھ نے اس نوجوان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔

لڑکی گھر پہنچی اور اس نے اپنے والد مان سنگھ سے شکایت کی، جب مان سنگھ پھول سنگھ اور اودے سنگھ سے بات کرنے پہنچے تو  پھول سنگھ اور ادے سنگھ نے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مان سنگھ پر حملہ کردیا۔

جس کے بعد دونوں افراد نے مان سنگھ کی پٹائی کردی، یہاں تک وہ بری طرح لہو لہان  ہوگئے،  متعل افراد نے باپ کو بچانے  کے لئے آنے والے مان سنگھ کے بیٹے وپن پر بھی حملہ کیا۔

لواحقین نے واقعے کی اطلاع 112 نمبر پر فون کر کے پولیس کو دی اور مان سنگھ کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ضلعی اسپتال میں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -