تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بیت الخلاء میں طویل القامت سانپ داخل، آگے کیا ہوا؟

بنکاک : تھائی لینڈ میں عمارت کی چوتھی منزل کے بیت الخلاء میں خوفناک اژدھا داخل ہوگیا، بیت الخلاء میں 14 فٹ لمبا سانپ دیکھ کر اہل خانہ خوفزدہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع عمارت میں یہ واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے باتھ روم کے روشن دان سے ایک بڑے سے خوفناک اژدھے کو باہر آتے دیکھا۔

خوفزدہ فیملی کا کہنا تھا کہ طویل القامت سانپ ناجانے کس وقت باتھ روم میں داخل ہوا تاہم خوش قسمتی اس وقت بیت الخلاء میں کوئی موجود نہیں تھا، اسی لیے کسی کے زخمی یا ہلاکت ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طویل القامت سانپ بیت الخلاء کے روشن دان سے باہر آرہا ہے اور بالکونی کے ذریعے گلی میں جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے سانپ کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو حکام کو دے دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اژدھے کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا۔

Comments

- Advertisement -