اشتہار

فٹبال ورلڈکپ، قطر میں دنیا کا پہلا 5 اسٹاراسٹیڈیم تیار

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: قطر میں فٹبال ورلڈکپ2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں دنیا کا پہلا 5 اسٹاراسٹیڈیم تیار کر لیا گیا۔

کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کے باوجود دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، فٹبال ورلڈکپ دو ہزار بائیس کیلئے قطر نے دنیا کے پہلے فائیو اسٹار اسٹیڈیم کی تیاری مکمل کرلی۔

- Advertisement -

اسٹیڈیم میں چالیس ہزار تماشائی میچ سے لطف اندوز ہوں گے، ال ریان میں واقع ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم کو ڈائمنڈ ان دا ڈیزرٹ بھی کہا جاتا ہے۔

عالمی کپ کیلئے تیسرے اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوگیا، ڈائمنڈ ان دا ڈیزرٹ اسٹیڈیم کا شمار ان 8 مقامات میں ہوتا ہے جہاں میگا ایونٹس کے میچز کھیلے جائیں گے۔

اسی طرح مزید اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور ایونٹ کے آغاز سے قبل تمام اسٹیڈیمز مکمل طور پر تیار کر لیے جائیں گے۔

قطر میں سپریم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی میگا ایونٹ کی تیاریوں سے پیغام ملتا ہے کہ فٹبال کے لیے اچھے دنوں کا آغاز ہونے والا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں