اشتہار

کال کے دوران ایئرپوڈز کان میں ہی پھٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی شہری ایئرپوڈز لگا کر موبائل پر گفتگو کررہا تھا کہ اسی دوران دھماکا ہوا اور کانوں میں لگے پوڈز پھٹ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والا نوجوان کال پر بات کررہا تھا کہ اسی دوران ایپل کے ایئرپوڈز اُس کے کان میں ہی پھٹ گئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد نوجوان کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اہل خانہ کو بتایا کہ اُس کے کان کی جلد جھلس کر بری طرح سے متاثر ہوئی۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کے مطابق دھماکے کی وجہ سے نوجوان کے کان میں تکلیف ہوئی اور اُس کی قوتِ سماعت بھی متاثر ہوئی۔ ڈاکٹر نے یہ بھی بتایا کہ کان کے اندر موجود پردے پر خون بھی جم گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ نوجوان کو شدید درد ہورہا ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ اُس کے ایئرپوڈز جلے نہیں بلکہ اُن پر چٹخن پڑ گئی ہے۔

تصویر بشکریہ ویبو

’میں نے یہ ایئرپوڈز ایپل کے اسٹور سے 180 ڈالرز میں خریدے تھے اور انہیں گزشتہ کئی ماہ سے استعمال کررہا تھا‘۔

دوسری جانب ایپل کمپنی نے ایئرپوڈزپھٹنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے انہیں اپنے پاس رکھ لیا اور نوجوان کو بتایا کہ اُس کے علاج و معالجے پر آنے والے اخراجات سمیت کمپنی ہر قسم کا نقصان برداشت کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں