اشتہار

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہوگیا، پاکستان نےغیرمستقل ارکان کےانتخاب میں بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا۔ بھارت کا انتخاب آئندہ دو سال کیلئے ہوا۔ ووٹنگ کے دوران بھارت نے 193 میں سے 184 ووٹ حاصل کئے۔ تاہم پاکستان نے بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

بھارت کے علاوہ آئرلینڈ،میکسیکواورناروےبھی دوسال کیلئےسیکورٹی کونسل کےغیرمستقل رکن منتخب ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی مندوب منیراکرم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت کی حمایت نہیں کرسکتے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، بھارت سلامتی کونسل کےممبرشپ کیلئے اہل نہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے دور میں پاکستان نے گزشتہ سال بھارت کی حمایت کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل کی نشست کیلئے بھارت کی توثیق کی تھی تاہم موجودہ کشیدہ حالات کے مد نظر پاکستان نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

خیال رہے پاکستان بھی سات مرتبہ سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن رہ چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں