جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 1899 کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 1899 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 60ہزار138ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دیگر صوبوں کی طرح کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں، صوبے میں کرونا سے 53مزید اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد1202ہوچکی ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ اب تک3 لاکھ86ہزار992ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 17ہزار825 ہوگئی ہے، اسپتالوں اور گھروں میں موجود تمام مریضوں کا علاج جاری ہے۔

بلوچستان میں ایک روز کے اندر کرونا وائرس کے مزید 357 کیسز رپورٹ

قبل ازیں صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 357 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی دوران کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 118 اموات ہوئیں۔

کورونا وائرس 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد کی جان لے گیا

این سی اوسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد3093ہوگئی، جبکہ ملک میں24گھنٹے کے دوران5ہزار358کیسز رپورٹ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں